انجمن پٹواریاں کے احتجاج میں شدت،تاجر برادری اور تحصیل کونسل بھی شامل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28فروری2018) انجمن پٹواریان کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ، احتجاج میں تاجر برادری اور تحصیل کونسل بھی شامل ، پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ اور واک ، انجمن پٹواریان سوات کے جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج بدستور جاری ہے ، اس سلسلے میں گذشتہ روز شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر پٹوارخانہ سے سوات پریس کلب تک احتجاجی واک اور مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم اکرام خان ، سوات ٹریڈرز فیڈ ریشن کے صدر عبدالرحیم ، سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق ، چیئرمین شہزاد عالم ، انجمن پٹوار یان کے صدرخالد خان ، پی ٹی آئی کے رہنما اختر خان ، شاہ فیصل ، شیر اکبر خان ، حبیب احمد ، زبیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں دہشت گردی ، سیلاب ، زلزلے اور تمام آفات اور ایمر جنسی میں پٹواری فرنٹ مین کاکردار ادا کرتے ہیں لیکن آج وہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ، پنجاب میں پٹواریوں کو جو مراعات حاصل ہے ، اسکا دس فیصد بھی یہاں کے پٹواریوں کو نہیں مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سروس سٹرکچر ، اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں ، اس موقع پر تاجر برادری اور تحصیل کونسل نے ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے پٹواریوں کی طرح خیبر پختونخوا کے پٹواریوں کو بھی تنخوا ہیں اور مراعات دی جائیں ، اسکے ساتھ ساتھ ہماری اپ گریڈیشن کا مسئلہ بھی حل کیا جائیں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو احتجاج جاری رہیگااور آئندہ لائحہ عمل میں وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالہ تک پیدل مارچ اور دھرنا بھی دیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More