صارفین عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے جی ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03مارچ2018)تحفظ صارفین عدالت ملاکنڈ ڈویژن نے محکمہ سوئی گیس کے جی ایم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئے،گیس کے لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کی پیشی میں ڈسٹرکٹ جج بعدالت تحفظ صارفین کے عدالت میں سیشن جج تحفظ صارفین ملاکنڈ ڈویژن کے عدالت میں توہین عدالت کے مقدمے کے تاریخی پیشی میں جی ایم محکمہ سوئی گیس مردان ریجنل پیش نہ ہونے پر عدالت ہذا نے جی ایم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئے اور آئندہ سماعت 8مارچ کو عدالت میں پیش کئے جانے کا حکم دے دیا ، اور صارفین کے طرف سے ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر نے محکمہ سوئی گیس کے بالا آفسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ، یاد رہے کہ سیدو شریف اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں ہائی کورٹ سمیت دیگر اعلیٰ عدالتوں نے لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خاتمے کا فیصلہ کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More