سوات،چڑ خوا کے جنگلات کی کٹائی تیزی سے جاری،محکمہ فارسٹ خاموش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :05 مارچ2018) سوات میں ٹمبر مافیا نے دوسرے جنگلوں کے بعد جامبیل کے علاقہ چڑخواکے جنگلات کا رُخ کرکے وہاں پر قیمتی درختوں کی کٹائی کا کام شروع کردیا۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ جامبیل کے جنگلات میں ٹمبر مافیا نے قیمتی درختوں کی کٹائی کا کام شروع کردیا ہے۔ روازنہ کی بنیاد پر سمگلر قیمتی درخت کاٹ کر رات کے اندھیرے میں ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز ہایکنگ پر اس جنگل میں جانے والے کلب کے ارکان کے مطابق وہ جب جنگل میں پہنچے، تو وہاں درختوں کی تازہ کٹائی ہوئی تھی اور کچھ کٹے ہوئے درخت جنگل میں موجود بھی تھے۔ سوات جنگل بچاؤ سو سائٹی نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرکے سوات کے جنگلات کو بچائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More