ضلع سوات کے جملہ ملازمین کو ان کا حق ضرور دیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:7مارچ2018)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ضلع سوات کے جملہ ملازمین کو ان کا حق ضرور دیں گے ، چارکول اور فائرووڈ کے مدوں میں محکموں کے ڈیمانڈ کے مطا بق فراہم کریں گے ، درجہ چہارم ملازمین کے بچوں کا کوٹہ قانون کے مطابق دیں گے ، قیمتی زمین فراہم کرنے والوں کا قانون کے مطابق بھر تی کے عمل کو یقینی بنا ئیں گے ، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز آل درجہ چہارم ملازمین کے کنونشن سے ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میرے پاس جتنے بھی مسائل کا حل ہوں مل بیٹھ کر حل کریں گے اور جو مسائل اعلیٰ حکام کے ساتھ ہے تو اس کو اپنے سفارشات کے ساتھ ان کو ارسال کریں گے ، اس موقع پر آل درجہ چہارم ملازمین کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند ، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ، مشتاق احمد ، غلام احمد ، درجہ چہارم سوات کے صدر سید خطاب ، اکرام اللہ اور دیگر نے خطاب کیا ، انہوں نے اپنے مسائل بیان کرکے ڈپٹی کمشنر سوات کے اگاہ کیا ، درجہ چہارم کے جونیئر کلرک کے کوٹہ میں سینیارٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق پروموٹ کیا جائے اورتمام محکموں کو ان کے ڈیمانڈ کے مطابق چارکول اور فائر ووڈ کے مد میں فنڈ فراہم کیا جائیں ، بھر تیوں میں قانون کے مطابق کوٹہ پر عمل در آمد کیا جئے ، ، انہوں نے کہا کہ 24گھنٹے ڈیوٹی نا انصافی ہیں ، اس کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے ، مقررین نے ڈپٹی کمشنر سوات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات ایک شفیق اور ایماندر انساہیں اور ان کو سب ملازمین کے مسائل بخوبی معلوم ہے اور ان کے حل کیلئے کارم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ان سے امید رکھتے ہیں کہ ان سے ہمارے مسائل پر غور کریں گے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کہ کسی بھی مسئلہ ہو تو ہمارے نوٹس لایاجائے تاکہ بر وقت میں اس کو حل کرنے کے لئے کوشش کرو ، انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کا میں خصوصی طور پر ڈیل کرونگا ، انہوں نے ایپکا کے ڈیمانڈ پر کلرکوں کو فائر ووڈ اور درجہ چہارم ملازمین کو چارکول دینے کا اعلان کیا ، تمام ملازمین نے خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈی ایم او جہان عالم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے رجہ چہارم ملازمین کے کنونشن میں شرکت کرکے ان کے حوصلہ افزائی کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More