موسم بہار کی آمد پر ای پی ایس نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:09مارچ2018)انجمن تحفظ ماحولیات ای پی ایس کی جانب سے تحصیل کبل میں موسم بہار کی آمد پرشجرکاری مہم کا آغازکیا گیا،مہم میں تحصیل کبل کے مختلف سکولوں میں تین ہزار آٹھ سو پودے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر گورنمنٹ مڈل سکول ملوچ میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سکول کے بچوں اساتذہ اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی، اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ ہمیں زندارہنے کیلئے اکسیجن مہیا کرتے ہیں اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں مدد دیتے ہیں،اسلئے ہمیں زندہ رہنے کیلئے ذیادہ سے ذیادہ پودے لگا ناہونگے اور موجودہ جنگلات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ ایگزیکٹیو ڈاریکٹر ای پی ایس اکبر زیب نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سوات اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھرمیں مشہور ہے اور سوات کی خوبصورتی سرسبز ماحول ، جنگلات اور صاف و شفاف پانی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More