جماعت اسلامی سوات نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:09مارچ2018)امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ ضلع سوات میں حلقہ بندیاں ایک فرد کی مشاور ت سے کی گئی اسے مسترد کرتے ہیں ۔مختلف علاقوں کے ٹکڑے کاٹ کر ایک فرد کی مرضی کے مطابق حلقہ بنانا الیکشن کمیشن قانون کی خلاف ورزی اور قبل از الیکشن دھاندلی ہے ۔ ایک فرد کو راضی کرنے کے لئے ضلع بھرکی حلقہ بندیاں متاثر ہوئی ہے اسے واپس کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شریف آباد مینگورہ میں پانڑ، خواجہ آباداور گلکدہ کے عمائدین اور مشران کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علاقہ مشران نے خالصتا شہری علاقہ کو دور درازپہاڑی اور دیہی علاقے میں شامل کرنے پر سخت احتجاج کیا اورالیکشن کمیشن سے سرکل 24کو واپس شہری حلقہ پی کے 5میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More