مینگورہ،نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار،ذرائع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :09 مارچ2018) مینگورہ کے نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ذرائع۔ گزشتہ روز مینگورہ کے علاقہ بارامہ کے رہائشی 24 سالہ نوجوان سردار علی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کا سر تن سے جدا کردیا گیا تھا اور لاش بائی پاس کے قریب پھینک دی تھی جس کے بعد پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کے قریب پہنچ گئی ہے اور جلد ہی گرفتار کر لئے جائیں گے،باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments