سی پیک کو چائنہ اور پنجاب کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے،اسفندیار ولی خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11مارچ2018) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ بلین سونامی ٹری میں تاریخی کرپشن ہوئی ، چیف جسٹس اس بڑے سکینڈل پر سوموٹو ایکشن لینے پر تیارنہیں ، ہماراکوئی ممبر کرپشن میں ملوث نہیں ، کوئی مائی کالعل سی پیک میں مغربی روٹ کونظراندازکرکے آگے جانے نہیں دیں گے ہمیں ختم کرنے کادعویٰ کرنے والے خود ختم ہوگئے ، سی پیک کو چائنہ اور پنجاب کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے اے این پی سوات کے صدر شیرشاہ خان ، جنرل سیکرٹری رحمت علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جلسہ میں لوگوں نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ کرپشن کے خلاف واویلا کرنے اور بڑے بڑے دعوے کرنیوالوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیاہے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کرپشن میں ملوث ہے اوراللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ہماراکوئی بھی ممبرکرپشن میں ملوث نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس کیساتھ یہ کہناپڑتاہے کہ اے این پی پروہی لوگ کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں جو خودکرپشن میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ کپتان اورپرویزخٹک کہتے ہیں کہ وہ کرپشن کے حوالے سے معلومات کررہے ہیں تو میں ان سے کہتاہوں کہ اپنے ممبران اسمبلی سے قرآن پاک پرحلف اٹھائیں تو پھر دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا، تحریک انصاف کے اراکین اور وزیراعلیٰ تمام کے تمام کرپشن میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتاہوں کہ اگرمیرے نام یامیرے بیٹے یابیوی کے نام پر اگرایک پائی کی جائیداد بھی پایاگیاتو مجھے سرعام پھانسی پرلٹکایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف اکوڑاخٹک مدرسہ نہیں جس کو کپتان نے 58کروڑ روپے دئیے ۔ جو رشوت کے طور پر دئے ہیں انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور مولانا فجل الرحمان کو الیکشن کے وقت آج دوبارہ شریعت یاد آگئی ، اورایم ایم اے کی فکر میں ہے جبکہ محمودخان اچکزئی نے پختونوں کی اتحاد کے بجائے منفی کرداراداکیاہے۔ لاڈلا توبچ جائیگا۔ لیکن ان کے لاڈلوں کاکیاہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More