کبل میں آوارہ کتوں نے کئی بچوں کو کاٹ لیا،اسپتال منتقل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12مارچ2018) سوات کے علاقے کبل میں آوارہ کتوں نے ایک بار پھر بچوں پر حملے شروع کردئے،گزشتہ دنوں کے دوران کئی بچے کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی روز سے کبل میں آوارہ کتوں کا راج ہے۔ کتے کئی لوگوں کو کاٹ چکے ہیں۔گذشتہ روز آوارہ کتوں نے تین سالہ بچے طلحہ کو کاٹا تھا جس کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اہل علاقہ نے تحصیل کونسل کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کتوں کے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کی زندگی کو بچایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More