سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری،بچہ جاں بحق متعدد افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :13مارچ 2018) سوات میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے بچہ جاں جبکہ مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گوگدرہ میں پہاڑی تودی گرنے کے نتیجے میں عماد ولد فاروق جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے،مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں شدید بارش اورژالہ باری کی وجہ سے راستے کی سیڑھیاں گر گئی ،ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے آپس پاس کے گھروں کو بھی خالی کرالیا ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے جہاں ایک طرف کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا تو دوسری جانب متعدد گھروں کے دیوار اور چھت بھی گر گئے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔مینگورہ شہر کے مین جی ٹی روڈ میں گوگدرہ اور غالیگے کے مقام پر نالیوں کا پانی سڑکوں پر نکل آیا جس کے باعث ٹریفک بھی جام رہی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More