ترقیاتی کاموں کے معائنے کے لئے انٹی کرپشن ٹیم کا دورہ سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28مارچ2018)سوات میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال ، تحقیقات کے لئے انٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم سوات پہنچ گئی ، تحقیقات کا آغاز ، سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی ، سوات میں پی ٹی آئی دور میں مکمل کئے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور غیر معیاری کام کی انکوائری شروع ہوگئی ہے جس کیلئے سپیشل ٹیم سوات پہنچ گئی ہے ، ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل یاسین وزیر اور سرکل افیسر عبدالعلیم کی قیادت میں مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کی جانچ پرٹال شروع کردی ہے ، اور شدید عوامی شکایات پر انہوں نے مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں بیوٹیفیکیشن ، ایری گیشن ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر محکموں کے مکمل کئے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرکے اسکی نمونے حاصل کرکے معیار کی جانچ پڑتال کے لئے پشاور لیبارٹری بھیجو ادیئے گئے ، ٹیم مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں مزید چند روز موجود رہیگی اور تمام ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں میں کرپشن اور معیار کا جائزہ لیکر اس پر کاروائی کی سفارش کریگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More