بہترین معاشرے کی بنیاد ترقی یافتہ ماں سے ممکن ہے،عائشہ سید

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:30مارچ2018)انجمن تحفظ ماحولیات (ای پی ایس ) اور واٹر ایڈ کی طرف سے خواتین کیلئے تعلیم صحت اور صفائی کے حوالے سے تین سالہ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،ورکشاپ کا مقصد ای پی ایس اور واٹر ایڈ کی طرف سے سوات کے 60 گرلز ہائی سکولوں میں بچیوں کی تعلیم جاری رکھنے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے، بہترین ماحول مہیا کرنا اور اس حوالے سے سکولوں میں مخصوص تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کے حوالے سے سیشن کے فوائد عام کرنا تھا۔ورکشاپ میں ضلع بھر سے 60گرلز ہائی سکولوں کے اساتذہ اور طلبا ء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ورکشاپ سے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای پی ایس کا پراجیکٹ فی میل ایجوکیشن کیلئے ایک رول ماڈل ہے اور یہ ماڈل ضلع سوات کے تمام سکولوں میں عام کرنے کیلئے ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام طہارت اور پاکیزگی کی تلقین کرتا ہے،بہترین معاشرے کی بنیاد ترقی یافتہ ماں سے ممکن ہے ۔ اسلئے خواتین کی تعلیم میں حائل رکاوٹیں ختم کرنا ترقی یافتہ قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرتاہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی او فضیلت نے کہا کہ ای پی ایس پراجیکٹ سے فی میل ایجوکیشن میں مثبت تبدیلی آئی ہیں اسلئے ضلعی سطح پر پراجیکٹ عام کرنا وقت کا تقاضہ ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More