سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 17,18اپریل کو سوات سائنس فیسٹول کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4اپریل2018)سوات میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 17,18اپریل کوگراسی گراونڈ میں سوات سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی محمد طاہر خان ، رجسٹرار سوات یونیورسٹی ڈاکٹر حسن شیر، پرنسپل جہانزیب کا لج شوکت بیگ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ، اسٹنٹ کمشنر چارباغ، پی ایس ایم اے سوات کے صدر، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مردانہ و زنانہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک ابرار احمد خان نے کہا کہ پاکستا ن کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر محیط ہے،بد قستمی سے پورے پاکستان میں سائنس اور ریاضی کی تعلیم کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائنس میلہ میں ملک بھر سے سائنس دان اور ماہرین شرکت کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More