زمینوں پر بااثر افراد قابض ہے،عمائدین قمبر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05اپریل2018)علاقہ تختہ بند اور قمبر کی تین اقوام نے قمبر اوربلوگرام کے مابین حدبراری کا مطالبہ کردیا ،علاقے میں موجود زمین پر بااثر افراد نے ناجائز قبضہ جما رکھا ہے ،درخواست کی تومخالفیں نے سٹے آرڈرلے لیا ،اعلیٰ حکام اس سلسلے میں تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں،اس حوالے سے سرفرازخان دولت خیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ قمبر اور بلوگرام کی حد براری کیلئے درخواست دی یہاں پر موجود زمین کے کافی حصے پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ جمارکھا ہے جب ہم نے اس زمین کی تقسیم کی بات کی تو ان افراد نے سٹے آرڈرلیا ،انہوں نے کہاکہ یہ تین اقوام دولت خیل،عثمان خیل اور میرہ خیل کی زمین ہے اور متعلقہ حکام کی اجازت سے ہم اسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر بااثر افراد راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں جس کے سبب تصادم کا خطر ہ پید اہوگیا ہے ،انہوں نے کہاکہ بااثر افراد کو بعض ذمہ دار حکام کی پشت پناہی بھی حاصل ہے تاہم ہم نہیں چاہتے کہ یہاں پر کوئی بدمزگی یا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوانہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں فوری اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے انصاف فراہم کریں،اس موقع پر سلیم خان عثمان خیل،ظفر اللہ خان دولت خیل،بشیر احمد دولت خیل،خورشیدعلی میرہ خیل اور مذکورہ تین اقوام کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More