مینگورہ شہر میں پولیس کا کریک ڈاؤن،بیس مشتبہ افراد گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:08مارچ2018)مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،بیس مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے مینگورہ شہر ،رحیم آباد ،سیدو شریف ،بنڑ اور نواحی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا اغاز کردیا اور مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جس میں بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کردیا ،ڈی پی او واحد محمودنے میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے جس کیلئے وقفے وقفے سے سر چ اپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کا گشت چوبیس گھنٹے جاری ہے جس کے وجہ سے شہر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور جرائم نہ ہونے کے برابر ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More