انتظامی اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جا رہے ہیں،کمشنر/ڈی آئی جی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11اپریل2018 ) کمشنرملاکنڈڈویژن ظہیرالاسلام اورڈی آئی جی اخترحیات خان نے کہا ہے کہ انتظامی اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کئے جارہے ہیں ، اورچیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے عوام سے جووعدہ کیاتھااسی کی روشنی میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق انتظامی امور سول انتظامیہ کے حوالے کئے جا رہے ہیں جبکہ پولیس بھی اب اس قابل ہے کہ وہ چیک پوسٹوں پرتعینات ہوسکیں،اکتوبر 2017میں ایپکس کمیٹی میں فیصلہ کیاگیا کہ اب ملاکنڈڈویژن میں سول انتظامیہ کو انتظامی امور حوالہ کئے جائے ، سوات میں ان چیک پوسٹوں میں کمی کرکے اب صرف چھ چیک پوسٹیں باقی رہ گئی ہے جو بتدریج کم کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اب قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والی امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے عزائم کوناکام بناناہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More