جے یو آئی کا غلبہ اسلام کانفرینس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 اپریل 2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے سوشل میڈیا انچارج قاسم شامیزئی نے کہا ہے کہ مٹہ میں غلبہ اسلام کانفرنس تاریخی ہوگا ، کارکنان بھرپور شرکت کریں گے ، سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آج تحصیل مٹہ میں غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جس سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر اور امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کانفرنس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان شرکت کریں گے اور کانفرنس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئں ہیں۔

Facebook Comments