پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیراہتمام ریلی و جلسے کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22اپریل2018)پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتما م ریلی اور جلسے کا انعقاد کیا گیا ، قمبر بائی پاس سے سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ نشاط چوک پہنچ گیا جہاں پر جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محید اللہ ، سپین خان ،گلاب شیر ، حاجی زبیر اور حاجی بخت منیرنے کہا کہ پاکستان کے بقا ء کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں کی دی جو ہم رائیگا نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے امن کی بحالی میں پاک فوج اور یہاں کے پولیس کی کردار نمایاں ہے پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں سے آج سوات میں امن بحال ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم یہاں حالات خراب نہیں ہونے دیں گے ، سوات میں پہلے بھی بہت سے لوگوں نے یہاں کے عوام ورغلایا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور ہم اپنے وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں 28اپریل کو گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے جلسے کو کامیاب بنائیں ۔جلسے کے شرکاء نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب بھی گئے جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق جلسے میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More