سوات کے نجی تعلیمی ادارے منگل کو بھی بند رہیں گے،احتجاجی مظاہرے کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23اپریل2018) نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت کے خلاف تعلیمی ادارے مکمل طور پر بندرہے،منگل کے روز بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا ، پورے صوبے کی طرح ضلع سوات میں بھی نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت کے خلاف پیر کے روز تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ منگل کے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، آل پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے صوبائی نائب صدر ثواب خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری نثار احمد نے کہا کہ اس سلسلے میں آج صبح 10 بجے گراسی گراؤنڈ سے پریس کلب تک احتجاجی واک منعقد ہوگا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More