سوات کے علاقہ قمبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد شدید زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 اپریل 2018ء) سوات کے نواحی علاقہ قمبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں 3 خواتین اور 2 بچیاں شامل ہیں ۔ سوات ریسکیو1122 کنٹرول کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے متاثرہ افراد کو ملبے تلے نکال کر طبی سہولیات فراہم کر کے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو 1122 ذرائع کیمطابق ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122 کی1 ڈیزاسٹر وہیکل 2 ایمبولینسز اور 10 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More