سوات،حکومتی پالیسیوں کے خلاف پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24اپریل2018) پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسو سی ایشن سوات کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی تعلیم دشمن اور غیر ملکی این جی اوز کی شعبہ تعلیم میں مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں گراسی گراؤنڈ سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے اور مطالبات درج تھے ، مظاہرے میں نجی تعلیمی اداروں کے سینکڑوں ڈائیریکٹروں ، پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ، مظاہرے سے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایم اے کے ضلعی صدر عبدالجلیل خان ، نائب صدر ثواب خان اور دیگر نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت قابل قبول نہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی میں غیر ملکی این جی اوکے پے درپے رول پر کام کرنے ڈی ایم او کے بجائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے ، اسی طرح صوبائی سطح پر پی ایس ایم افسران کے بجائے ماہرین تعلیم ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تعینات کیا جائے ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایس ایم اے نثار احمد خان نے مظاہرین کے رضا مندی سے صوبائی حکومت کو چند مطالبات پیش کئے ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا چیئرمین ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے ، پرائیویٹ سکولز ریگولرٹی اتھارٹی ( PSRA) میں قاعدہ قانون کی پابندی کو یقینی بنائی جائے ، پرائیویٹ سکولز ریگولرٹی اتھارٹی ( PSRA)میں تمام افسران بشمول ایم ڈی ماہر تعلیم مقرر کیا جائے ، غیرملکی این جی اوز کی شعبہ تعلیم میں مداخلت بند کی جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More