ضلع شانگلہ کا اہم خاندان مسلم لیگ سے مستعفی،پی ٹی آئی میں شمولیت

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:26اپریل2018)سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں ، انشاء اللہ آنے والی حکومت مرکز سمیت چاروں صوبوں میں تحریک انصاف کی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) ناراض گروپ شانگلہ کے صدر ڈاکٹر سیف الدین اور حاجی جمال الدین کے پی ٹی آئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ ہم نئے آنے والے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور انشاء اللہ اس مضبوط خاندان کے شامل ہونے سے شانگلہ میں پی ٹی آئی ایک مضبوط قوت بن جائیگی، اور توقع رکھتے ہیں کہ شانگلہ میں پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی، تقریب سے صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے کہ لوگ مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، شانگلہ پی ٹی آئی کے ضلعی راہنماء وقار احمد خان نے کہا کہ عنقریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک شانگلہ کا دورہ کرینگے، انہوں نے ہماری دعوت قبول کرلی ہے ، اور یہ جلسہ عام آنے والے وقتوں میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی، اور 2018کے الیکشن پر بھی اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے، شامل ہونے والوں میں مسلم لیگ (ن) ناراض گروپ کے صدر ڈاکٹر سیف الدین، حاجی جمال الدین ، اکرام الدین، ضیاء الدین، انور الدین، حسن ہمیش، علی حیدر اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ ( ن) اور پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، شمولیتی تقریب سے ڈاکٹر جاوید علی یوسفزئی ، گل عنبروز ، شکیل احمد، ناظم نعمت حلیم، دلاور ، پیر امان الدین نے بھی خطاب کیا، ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More