صحافیوں کے تھنک ٹینک جے ڈی ایچ آر کی جانب سے ایک روزہ کانفرنس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام / عائشہ خان :28اپریل2018) سوات کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے تھنک ٹینک جے ڈی ایچ آر کا ایک روزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اے سی بابوزی حامد بونیری، مقامی صحافیوں سوات میں رہایشی مذہبی اقلیتی برادری (سکھ برادری، کریسچن کمیونٹی) کے نمائندوں نے شرکت کی.کانفرنس میں پروفیسر رادھے شام،بنسری لال،شبھاش چندن اور سوات چرچ کے فادر سمیول گیل نے موجودہ حالت میں یہاں کے مقیم اقلیتوں کے مسائل کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا،جس پر ساتھی صحافیوں، سوشل ایکٹویسٹ اور کالم نگار محمد روښان صاحب نے انکا ساتھ دیا،میڈیا فورم کے اجلاس میں کئ ایک سماجی روئیوں پر بھی بات ہوئی جس کے جواب اور حل کے حوالے سے جے ڈی ایچ آر اسلام آباد کے خالد جمیل نے اچھے لفظوں کے چناؤ اور اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف صحافتی طریقہ کار پر بات کی.اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے خواتین صحافیوں اور سوشل ایکوٹیوسٹ نے اپنے اپنے مشاہدات اور مینارٹی کے ساتھ روئیوں پر بحث کی،اجلاس کے آخر میں اسٹنٹ کمشنر حامد بونیری نے تمام مسائل کے حل کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور جو بھی مسائل اس فورم پر اٹھائے گئے ہیں انکے حل کے لیے بھر پور کوشش کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More