پاک فوج اور عوام کے تعاون سے سوات امن کا گہوارہ بن گیا ہے،میجر جنرل خالد سعید

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم مئی2018) جنرل کمانڈنگ افیسر ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل خالد سعید پاک فوج نے یہاں کے عوام کے تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے علاقے کو امن کا گہوارہ بنا دیا ہے ، امن کے ثمرات بتدریج عوام کو مل رہے ہیں ، سوات ایک دفعہ پھر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کو منتقل کئے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں ، بارایسو سی ایشن ، ٹریڈرزفیڈریشن ، صحافیوں ، وی ڈی سیز اور اقلیتی رہنماؤں کے ایک نمائندہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈ ئیر اویس دستگیر ،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام، ڈپٹی کمشنرشاہد محمود ، ڈپٹی کمانڈرکرنل مشعود ، ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سینئر صحافی محبوب علی ، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر عبدالحلیم ایڈوکیٹ ، سوات بار کے صدر اختر منیر ایڈوکیٹ ، اے این پی کے واجد علی خان ، جے ائی کے محمد آمین ، پی پی پی کے شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، سینئر ایڈوکیٹ شیر محمد خان سمیت سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر انہوں نے مختلف تجاویز پیش کئے ،جس پر جنرل کمانڈنگ افیسر خالد سعید نے کہا کہ ملاکند ڈویژن میں قائم امن کو برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور پاک فوج کا مقصدصرف اور صرف عوام کی جان و مال کے تحفظ اور یہاں پر قائم امن کو برقرار رکھنا ہے ،کہا کہ اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کررہے ہیں اور پاک فوج انتظامیہ کے بیک پر ہوگی اور آئندہ چندماہ میں سوات کے عوام مثبت تبدیلی محسوس کرینگے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے ، سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور یہاں کے عوام نے قیام امن کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہے اور عوام سے محبت کم نہیں بلکہ مزید زیادہ ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج یہاں کے آمن کی برقراری سمیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے اور نوجوانوں کے لئے تفریح کے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں چیک پوسٹوں میں مذید کمی لائی جارہی ہے اور چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو اخلاق کی خصوصی تربیت دی جائیگی ،اس موقع پر معززین نے انکا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More