صوبائی حکومت کیخلاف فارما ڈسٹری بیوٹرز کا احتجاج، ڈرگ ایکٹ نامنظور کے نعرے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) سوات فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل کا ڈرگ رولز 1976 ایکٹ میں ترامیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہ جلوس کی شکل میں کونسل افس ڈاکخانہ روڈ سے روانہ ہوکر پریس کلب پہنچے ، سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ڈی سی کے صدر جہان عالم ، جنرل سیکرٹری فخر الاسلام ، شوریٰ کے ممبر بخت مند ، حاجی فریدون کہا کہ موجودہ حکومت نے ترمیم ڈرگ ایکٹ 2017ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں کیونکہ یہ ہمارا معاشی قتل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سٹوروں بہت سارے نوجوان روزگار کررہے ہیں ہمارے ساتھ ساتھ ان غریب جوانوں کے روزگارکے مواقع ختم ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے ہی فاقے ہیں ،انہوں نے کہا ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف ضلعوں شانگلہ ، بونیر ، اپر دیر ، لوئر دیر ، ملاکنڈ ایجنسی میں ڈرگیسٹ اینڈ کمیسٹ کے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کہا ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈرگ رولز 1976 ایکٹ کو اصل حالت بحال کیا جائے ، ڈسٹری بیوٹرز کا فارم 10 کے کیٹیگری سی پراجراء کریں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More