اہلیان بحرین کا دیرینہ مطالبہ پورا، پولیس سٹیشن کی عمارت کا افتتاح

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 مئی 2018ء) تحصیل میں پولیس سٹیشن کی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، نئے قائم ہونے والے پولیس سٹیشن سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے ، عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرکے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے پولیس سٹیشن بحرین کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے پولیس سٹیشن سے یہاں کے عوام کے مسائل میں کافی کمی آئیگی، وہ اپنے مسائل اپنے ہی علاقے میں بروقت حل کرسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ڈیوٹی کررہے ہیں اور جہاں کئی بھی کسی کوجرائم کا پتہ چلے توپولیس اطلاع دیں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرکے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے پاک کرسکے ، اس موقع پر علاقہ عمائدین نے ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ میں بھر پور کوشش کرونگا کہ اپ کے مسائل کم ہوں اور اپ لوگوں کے مسائل کے لئےحل اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ، اس موقع پر ایس پی اپر سوات مشتاق احمد ، ایس پی انوسٹی گیشن سوات ذوالفقار تنولی بھی موجود تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More