تحصیل کونسل بابوزئی کا اجلاس،ممبران نے مسائل کے انبار لگا دئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:10مئی2018) تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگادیئے ، بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے تحقیقات کرانے کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور ، تحصیل ناظم اکران خانے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ، نائب ناظم /اسپیکر فضل حمید خان کی اجازت پر ممبران نے بیوٹیفیکیشن ، رمضان سے قبل بجلی و پانی کی قلت ، شہر کے غریب ہتھ ریڑھیوں کے مزدوروں کو تنگ نہ کرنے ، ایم ایس ایف پراجیکٹ کو بیو ٹیفیکیشن کا نام دینے ، الیکشن کمیٹی کی پابندی کے باوجود محکمہ مواصلات و تعمیرات میں ٹینڈر ز کی اوپننگ ، محلہ لنڈیکس ، ملکانان اور ملابابا میں خون آلود پانی فراہمی ،غیر قانونی پلازوں اور تعمیرات اور دیگر مسائل پر کھل کر اظہار خیال کیا ، تحصیل ناظم اکران خان نے کہا رمضان المبار ک سے قبل پانی کی قلت اور بجلی لوڈشیڈینگ کا ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے بات کریں گے جبکہ دیگر تمام مسائل ممبران کی مشاورت سے حل کریں گے ، ممبران یوسف علی خان ، حاجی محمد انور ، بخت منیر خان ، زاہد خان ، عبدالکریم خان ، بیونیر ے خان ،اختر علی خان ، ڈاکٹر خالد محمود خالد ، گوہر علی خان ، شوکت علی خان ، محمد اقبال کاکا جی کے علاوہ اے سی بابوزئی ، ٹی ایم او احسان اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی ، اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور مشترکہ طور پر مسائل کے حل پر توجہ دیں گے ،ممبران کیلئے معاوضے میں اضافہ پر غورکرینگے ، اس موقع سی ای اوواسا شیدا محمد خان نے پانی کے حوالے سے کونسل کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین اور تمام شہریوں کو صاف پانی فراہم کرسکے ، تاحال سینکڑوں شکایات آئے ہیں جسکا ازالہ کردیا گیا ہے ، تحصیل ناظم اکرام نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن ، ایم ایس پی اور دیگر مسائل کا متعلقہ حکام سے بات کریں گے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیٹی کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر پاپندی ہے ، اس سے قبل کئی اجلاسوں میں ممبران کو بروقت اسکیمیں دینے کی ہدایت کی گئی تھی ، ایڈیشنل اے سی ریونیو حامد اقبال نے کہا ہے کہ پہلے سے وہ کام جس پر کسی حدتک عمل درآمد ہوئی ہوں پر الیکشن کمیٹی کی جانب سے کوئی پابندی نہیں جبکہ کوئی نئے کام اس سلسلے میں نہیں ہوسکتے ، اجلاس میں واسا کی کارکردگی کو بھر پور طریقے سے سراہاگیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More