تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں طلبہ سے بھری گاڑی دریائے سوات میں جاگری۔ 17 زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 مئی 2018ء) تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں طلبہ کی گاڑی دریائے سوات میں جاگری جس میں سوار سترہ افراد زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق فلائینگ کوچ گاڑی جس میں طلباء سوار تھے اور وادی کالام سے مینگورہ واپس جا رہے تھے دریائے سوات میں جاگری، جس جے نتیجے میں سترہ طلبہ زخمی ہوئے ہیں ۔ان میں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے، پولیس کے مطابق حادثہ بارش اور خراب سڑک کی باعث پیش آیاہے۔واضح رہے کہ کالام شاہراہ پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے تعمیر کے دوران متبادل راستہ فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More