صحافی ہراول دستہ ہے،سوات کے صحافیوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، ڈی پی او واحد محمود

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 مئی 2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمودنے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں نے ہر قسم کے صورتحال میں ہر اول دستے کا کردار دا کیا ہے اور پولیس فورس کے ساتھ ہر قسم تعاون کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام فاروق سپین دادا کی قیادت میں سوات پریس کلب کے کابینہ کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، جاوید اقبال میر خانخیل ، محمد حیات چمن ، حکیم عثمان علی ، سلیمان یوسفزئی، ناصر عالم اور دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی ، کشیدگی ، زلزلہ یا سیلاب اس میں سوات کے صحافیوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ، اس خطے کی خاطر انہوں نے اپنے جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا اور پولیس سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل بھی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ، اس موقع پر غلام فاروق اور شہزاد عالم نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More