کیمسٹوں کے خلاف مریض، لواحقین و بلدیاتی نمائندوں کا زبردست احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 مئی 2018ء) سوات میں کیمسٹوں کے خلاف مریض، ان کے لواحقین اور بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر نکل آئے۔ بدھ کو کیمسٹوں کی ہڑتال کے خلاف سینٹرل ہسپتال سیدو شریف میں مریض، ان کے رشتہ دار اور بلدیاتی نمائندے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ہسپتال کے سامنے سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین نے کیمسٹوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں نجی فارمیسیوں کو فوراً کھول دیا جائے۔اس طرح تمام کیمسٹوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ سوات میں دوسرے روز بھی کیمسٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے مریض اور ان کے رشتہ دار دوائیوں کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے اور کہیں بھی ان کو دوا نہیں ملی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More