گراسی گراؤنڈ میں جنرل ثناء اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لوئر سوات نے جیت لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 مئی 2018ء) جنرل ثناء اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ 2018اختتام پذیر ، لوئر سوات کے ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا ، گذشتہ روز گراسی گراؤنڈ میں جنرل ثناء اللہ شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لوئر سوات اور اپر دیر کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں سوات ٹیم نے پہلے انینگز کرکے 169 رنز کا ٹارگٹ دیدیا ، دوسرے انینگز میں اپر دیر کے ٹیم نے 50رنز بناکر میچ ہاردیا ، ٹورنامنٹ میں ملاکنڈ ڈویژن سے کل اٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر اویس دستگیر فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پر ڈی سی سوات شاہد محمود ، اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان ، سوات میں معزز ین اور دیگر شائقین نے میچ سے خوف لطف اٹھایا ، اخر میں مہمان خصوصی بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر اویس دستگیر اور ڈی سی سوات شاہد محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More