سوات کے سیاحتی علاقہ مدین میں خاتون نے چلتی گاڑی سے چلانگ لگادی اور جان کی بازی ہارگئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) مدین فلائنگ کوچ کا بریک فیل خاتون نے جان بچانے کے خاطر چلانگ لگادی اور جان کی بازی ہار گئی ۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے کالام جانے والی فلائنگ کوچ نمبر AB/5014جسے ڈرائیور محمد لیاقت خان ولد ابراہیم سکنہ منگلور چلارہا تھا کہ مدین سر پل کے قریب اترائی میں اچانک بریک فیل ہوا اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون مسماۃ نگار بی بی زوجہ عبدالحق سکنہ شہو کالام نے جان بچانے کی خاطر گیٹ کھول کر چلتی گاڑی سے چلانگ لگادی جس کے وجہ سے ان کے سر میں گہری چوٹیں ائی اور شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال مدین منتقل کردی گئی جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ ڈرائیور نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے فلائنگ کوچ کو سرخ پل سے ٹکرا دی اور گاڑی کو دریائے سوات میں گرنے سے بچالیا اور گاڑی میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More