سوات ضلع بھر میں رمضان المبارک کے پہلے زور ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر،صارفین پریشان انتظامیہ بے بس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) رمضان المبارک کی امد پر اشیاء خورد ونوش کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، صارفین پریشان انتظامیہ بے بس، تفصیلات کے مطابق رمضان المباک کی امد کے ساتھ ہی ضلع بھر میں اشیاء خورد ونوش کے قمیتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتہ قبل تیس روپے کلو ٹماٹر فروخت ہونے والے ستر روپے تک پہنچ گئے پیاز تیس سے ساٹھ روپے کلو آلوکے قیمت میں دس روپے اضافہ، لیمو، ادرک، سبز مرچ کے قیمتیں یکم دم بڑھ گئیں، اس طرح پھلوں میں کیلا سوروپے درجن سے دوسو روپے تک پہنچ گیاہے۔ سیب تین سوروپے کلو فروخت کیاجارہاہے۔ مرغی کے قیمت میں ساٹھ سے اسی روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ گوشت سرکاری نرخ سے پچاس سے اسی روپے تک مہنگا فروخت کیاجارہاہے۔ اسطرح کھجوروں کے قیمتوں میں بھی اضافہ کیاجاچکاہے۔ بازار میں بکنے والے باسماتی چاول کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق وہ بار بار بازاروں میں گران فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں مگر عوام کاکہناہے کہ اشیاء خورد ونوش کے قمیتں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس پر ضلع انتظامیہ کا کوئی کنڑورل نہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More