ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری، ڈی سی سوات نے آج رپورٹوں کا جائزہ لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) سوات میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی سوات شاہد محمودنے ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضلعی محکموں کی ڈینگی کے متعلق مارچ اور اپریل کی کارکردگی کی انفرادی رپورٹوں کا جائزہ لیا اور اُن کو ہدایات جاری کیں۔ڈی سی سوات نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قبرستانوں، ٹائر شاپش، کباڑخانوں، جوہڑسمیت پارکوں اور گلی کوچوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اس دوسری ریویو میٹنگ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More