فضل حکیم کا توسیع شدہ قمبر بائی پاس روڈ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے مینگورہ سٹی میں ٹریفک اژدھام اور اندرون شہر بڑھتے ہوئے رش پر کنٹرول کیلئے شہر سے باہر فضاگٹ مدین روڈ کو ملانے والے توسیع شدہ قمبر بائی پاس روڈ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ایکسین ہائی ویز، ٹریفک پولیس، تاجر رہنما،عمائدین علاقہ اورپی ٹی آئی کے ورکرز بھی اس موقع پرانکے ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی کی حکومت سوات میں آمد و رفت کے حوالے سے مقامی آبادی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے علاوہ موسم گرما کی آمد اور سیاحوں کا رش بے انتہا بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بخوبی احساس ہے اور یہ تمام انتظام بطریو احسن نمٹانے کیلئے مقامی انتظامیہ کی سطح پر بھی بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اطراف سے آنے اور کالام و دیگر سیاحتی مقامات کو جانیوالے سیاحوں کی آمد و رفت کو سہل بنانے کیلئے پرانے بائی پاس روڈ کی توسیع کے علاوہ نئے بائی پاس روڈز اور شہر کے گرد سرکلر روڈ کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کئی گئی ہے انہوں نے کہا کہ قمبر بائی پاس روڈ کوتوسیع دینے کا مقصد مینگورہ شہر پر ٹریفک دباؤ کو خاطرخواہ حد تک کم کرنا ہے اور اگلے مرحلے میں اسے ٹریفک پولیس کی سفارش پر دو رویہ بھی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر کے بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت اس بائی پاس روڈ کوہنگامی بنیادوں پر کشادہ کیا جا رہا ہے تاکہ مقامی اور غیرمقامی تمام مسافروں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے بے شمار منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے مینگورہ سٹی کا نقشہ بدل جائے گاان میں جنرل بس سٹینڈ کی بیرون شہر منتقلی بھی شامل ہے اور اس مقصد کیلئے قمبر بائی پاس پر تمام سہولیات سے آراستہ نیا اور کشادہ جنرل بس سٹینڈ تعمیر کیا گیا ہے جس کا عنقریب افتتاح ہونے کو ہے چئیرمین ڈیڈیک نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے سیاسی مخالفین صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اسلئے عوام کی ترقی و خوشحالی کے ان منصوبوں پر تنقید کے مواقع تلاش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو ان کا حق کسی سیاسی مداخلت، سفارش اور رشوت کے بغیر ان کی دہلیز پرپہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے ہم نے اپنے ٹھوس اقدامات کی بدولت ان تمام نام نہاد سیاستدانوں کی دوغلی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیاہے اب یہ حرام خور سیاسی ٹھیکیدار اور دکاندار اپنی سیاسی دکان چمکانے کیلئے عوام کے پاس کس منہ کے ساتھ جائینگے اور کس منہ سے انہیں اپنے جھوٹے وعدوں کے فریب میں دوبارہ پھنسائیں گے عوام بیدارہوچکے ہیں اور ہمارے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اسلئے عام انتخابات میں عبرتناک شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More