مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات کے دوران خاتون سمیت2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فضا گٹ کے مقام پر ڈرائیور سے رکشہ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک خاتون مسماۃ (ر) زوجہ فضل ربی سکنہ مکانباغ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ دیگر پانچ افراد ناز، یاسمین، بشریٰ، مناحل اور سپوگمئی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو سیر وتفریح کے لئے جارہے تھے۔ دوسرا حادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے سین پوڑہ میں پیش آیا، جس میں موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان عصمت اللہ جاں بحق ہوگیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More