ضلع بھر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں کو پر لگ گئے جبکہ دودھ کے معیار کا بھی کوئی پوچھنے والا نہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 مئی 2018ء) سوات میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی دودھ اور دھی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دہی کی فی کلو 120 سے 130 روپے تک مینگورہ شہر میں بھیچی جارہی ہے، اسی طرح دودھ کی قیمتوں میں بھی دس سے بیس روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے،جبکہ اس رمضان المبارک میں کیمیکل ملا دودھ بھی بھیچا جارہا ہے، جبکہ حلال فوڈ محکمہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں صرف عبادات کی ادائیگی میں مصروف ہیں، اج تیسرا روزہ ہے جبکہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ سرکاری حلال فوڈ محکمہ نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More