فضل حکیم نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 مئی 2018ء) چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے مینگورہ سٹی کی یوسی نوے کلے میں واٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کرد یا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی اس سکیم کی بدولت نوے کلے، یوسف آباد، عثمان آباد اور طاہرآبادسمیت ایک درجن سے زائد رہائشی علاقوں کی تقریبا چار ہزار آبادی کو آبنوشی کی اضافی سہولیات میسر ہونگی اس موقع پر ضلعی کونسلر شوکت علی، تحصیل کونسلر شاہد علی اورمتعلقہ افسران کے علاوہ علاقے سے پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے واٹرسپلائی سکیم کے افتتاح پرعلاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اجتماعی دعا کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کے تمام راستے بند کرکے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کو یقینی بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اُن کی ماضی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرسکیں گے جو عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنا دیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں بالخصوص غریب طبقوں کو زبردست ریلیف ملا ہے جبکہ ہماری ان مثبت اصلاحات کا پوری دنیا میں چرچا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقدار کو اس کا حق دیااورریکارڈ ترقیاتی کا م کئے نیز عوام کو بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کیں انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے عوام پر نت نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر خوب فنڈز جمع کئے مگر وہ فنڈز عوام پر خرچ ہونے کے بجائے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیبوں میں چلے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور عوام کا ہر جائز مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More