آر پی او پولیس ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پرڈویژن بھر میں پولیس آپریشن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آر پی او پولیس ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں پولیس نے رمضان المبارک کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔ آر پی او کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس آپریشن میں سوات، شانگلہ، بونیر، دیر اپر، دیر لوئر اور چترال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 49 مفروران اور 649 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18 کلاشنکوف، 13 رائفل، 97شارٹ گن، 137 پستول، 30324 کارتوس، 43 چارجر، 5 مارٹر گولہ، 1 راکٹ لانچر، 13 راکٹ شیل،7 خنجر، 0.190کلو گرام بارود، 37.424 کلوگرام چرس اور 400 لیٹرشراب برآمد کرتے ہوئے تمام ملزمان  کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More