پی کے 5 انتخابات، محمد امین نے چار سو ووٹوں سے فضل حکیم کو شکست دیدی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 مئی 2018ء)پی کے 5 کے فیس بک انتخابات میں سابقہ ایم پی اے خادم سوات محمد امین نے موجودہ ایم پی اے فضل حکیم خان کو چار سو ووٹوں سے شکست دے دی۔ زما سوات ڈاٹ کام کے سوشل میڈیا صفحہ پر گزشتہ جمعہ سے شروع ہونے والے ووٹنگ میں محمد امین کا مقابلہ موجودہ ایم پی اے فضل حکیم سے کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ووٹنگ میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے مجموعی طور پر چار ہزار دو سو ووٹ ڈالے۔ ووٹنگ کے پہلے روز موجودہ ایم پی اے فضل حکیم کو واضح برتری حاصل رہی تاہم دوسرے دن سے سابقہ ایم پی اے خادم سوات محمد امین کا پلڑا بھاری ہوگیا اور اپنے مدمقابل کو مسلسل دو سے تین سو ووٹوں کے ساتھ پیچھے چھوڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد امین کے حق میں 2300 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ان کے مدمقابل موجودہ ایم پی اے فضل حکیم نے تین روزہ ووٹنگ میں 1900 ووٹ حاصل کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے فضل حکیم سوشل میڈیا پر ہونے والے ووٹنگ میں محمد امین سے مسلسل شکست کھا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More