برہ بانڈئی و ہزارہ،فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء) جی او سی مالاکنڈڈویژن آرمی کی ہدایت پرسوات کی تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی اور ہزارہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد اور خواتین ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ کے دوران آٹھ سو سے زائد مرد اور خواتین مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات دی گئیں۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر برہ بانڈئی نے غریب خاندانوں میں رمضان راشن بھی تقسیم کیا اور مریضوں کے ساتھ آنے والے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

Facebook Comments