بجلی کے بھاری بلوں اور غلط میٹر ریڈنگ کے خلاف بریکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ

بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء) بریکوٹ میں بجلی اور بھاری بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ مظاہرین نے اے سی دفتر اور واپڈادفتر کے سامنے شدید نعرہ بازی ‘ بریکوٹ میں واپڈ ا دفتر بند کیا جائے، واپڈا اہلکار مردہ باد جیسے نعرے لگائے گئے ‘ واپڈا دفتر تحصیل بریکوٹ کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کا خون چوس رہے ہیں‘ واپڈا دفتر عوام سے صرف پیسے بٹورنے تک محدود ہے ‘غلط میٹر ریڈنگ کرکے غریبوں کے گھروں میں 50سے لیکر 70ہزار تک بل بجھوائے گئے ‘ یہ تحصیل بریکوٹ کے غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ‘ چیف جسٹس و دیگر اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیں ‘ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بریکوٹ کے صدر بختیار خان ، تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، ناظم حماد خان ، نائب ناظم اعزاز خان ، انجینئر شرافت علی خان ، بالی خان ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ مقررین نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں پورے سال میڑ ریڈنگ نہیں کی گئی ہے اور اپنے من مانے بل بجھوایا کرتے تھے لیکن سال کے اخر میں واپڈا میٹر ریڈر میڑوں کے ریڈنگ کرکے ایک مہینے کا بل 50سے لیکر 80ہزار تک بجھوا دیتے ہیں جوکہ سراسر ناانصافی ہے ‘ غریب جو کہ دو وقت کی روٹی مشکل سے کماتا ہے اگر اس کے گھر کا بجلی بل 20ہزار تک اجائے تو ظاہر بات ہے کہ اوسان خطا ہوجاتے ہیں ‘ مقررین نے کہا کہ واپڈا آفس بریکوٹ میں میٹر ریڈروں کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے ‘ موجودہ وقت میں جتنا بھی سٹاف ہے وہ ریکوری پر لگا دیا گیا ہے اگر محکمہ واپڈا بریکوٹ میں سٹاف کی کمی کو پورا نہیں کرسکتے تو بریکوٹ سے واپڈا دفتر کو ختم کیا جائے ورنہ بہت جلد ان کے خلاف مین جی ٹی روڈ پر دھرنا دینگے ، مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپنے مطالبات بارے پرزور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More