متحدہ مجلس عمل سوات کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مئی 2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ جے یو آئی کے قاری محمود ایم ایم اے سوات کے صدر اور جماعت اسلامی کے محمد امین کو جنرل سیکرٹری مقرر کرلیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں نوید اقبال سینئر نائب صدر، بشیر احمد کوزہ بانڈئی اور مولانا سعید الرحمان نائب صدور، مولاناعطاء الرحمان چشتی اور مولانا الطاف الرحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، مفتی شیر محمد ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور مولانا شاہی نواب ضلعی سیکرٹری مالیات مقرر ہوگئے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے بھی چار رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کی طرف سے حافظ اسراراحمد اور نوید اقبال، جے یو آئی کی طرف حاجی اسحاق زاہد اور قاری محمود ممبران مقرر کئے گئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More