مینگورہ شہر پر کالی گھٹائیں چھا گئیں جبکہ تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 مئی 2018ء) مینگورہ میں جاری بادلوں اور بارشوں کے سلسلے نے موسم خوشگوار بنا دیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہتا ہے لیکن کل بروز پیر گرمی کی شدت نے روزہ داروں کو پریشان کردیا تھا تاہم کل رات سے ہلکی بوندا باندی اور تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔جبکہ آج صبح ہے سے مینگورہ شہر میں کالی گھٹائیں چھاگئی ہیں بادلوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے اور کہیں کہیں بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی ہے اور درجہ حرارت میں کمی آئی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More