عوامی مسائل کے حل کے لئے تاریخی اقدامات اُٹھا رہے ہیں،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:22مئی2018)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں اور مینگورہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے دفتر میں گند اٹھانے کے گئے گاڑیوں کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے حکمران حاکم نہیں بلکہ خادم بن گئے ہیں اور اس مقصد کو نچلے سطح پر لانے کے لئے انتظامیہ افسران بھی عوام خادم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان ،ڈی سی سوات شاہد محمود خان ، اے ڈی سی طاہر خان ، ای سی شہاب محمد خان ، ایس پی خانخیل ،تحصیل ناطم اکرام خان اور دیگر بھی موجوتھے ، انہوں نے کہا کہ یہاں پر سب سے بڑا مسئلہ پینے کی صاف پانی کی فراہمی ، گند اور نکاس کے ناقص انتظامات کو ٹھیک کرنا ہے اور اسی مقصد کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ نے پانچ کا م شروع کئے اور انہوں نے شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جس سے کافی بہتری آئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کو تمام تر وسائل برئے کار لارہے ہیں اور شہر میں صفائی کے مختلف مہم جاری ہے لیکن اس کے مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور مینگورہ شہر جو کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہے اسکو شیشے کی طرح صاف کرنا ہمارا مشن ہے اور اس مقصد کے لئے شہر کو مختلف زون میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کے لئے ڈبلیو ایس ایس سی کو خصوصی ٹاسک حوالے کیا گیا ہے جس پر وہ بہترین طریقے سے کام کررہی ہے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے لئے گند اپنے گھرو اور دکانوں سے باہر رکھیں تاکہ عملہ آکر اسکو اٹھائیں اور ٹھکانے لگائیں ، اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او شیدا ء محمد خان ، منیجر اپریشن میاں شاہد علی ، منیجر ایڈمن اصف سلیم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈ تقسیم کئے جبکہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ڈبلیو ایس ایس سی انتظامیہ کو ساتھ گاڑیوں کے چابیاں حوالے کئے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More