تحصیل مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں کھلی کچہری، معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 مئی 2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی سربراہی میں تحصیل مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، خان، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان، تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اورضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع ناظم نے متعلقہ حکام کے ہمراہ تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں اور نواحی دیہاتوں کے باشندگان کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں تحصیل مٹہ کے باشندوں نے انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق علاقہ میں جنگلات، تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی سے تھا۔ کمشنر ملاکنڈ نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کی پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کو یقینی بنائیں۔ ان کے معروضات انتہائی نرمی اور شائستگی سے سنیں اور ان کا جلد از جلد حل یقینی بنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More