عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی گران فروش قصائیوں پر بھاری جرمانے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 مئی 2018ء) عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کئی قصائیوں کو جرمانہ کردیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈی سی سوا ت شاہد محمود کی ہدائت پر تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ضلع بھر میں گران فروش قصائیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے کئی قصائیوں پر بھاری جمانے لگادئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کو شکایات مل رہیں تھیں کہ ضلع بھر کے بازاروں میں قصائی گوشت سرکاری ریٹ سے ذیادہ پر فروخت کر رہے ہیں جس پر انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے کاروائی کرتے ہوئے پہلے عام شہری کے بھیس میں خریداری کی۔ سرکاری ریٹ سے ذیادہ پر فروخت کر نے پر انھوں نے کئی گران فروش قصابان پر بھاری جرمانے لگادئے۔ اور ان کے خلاف قانون کے مطابق انتہائی سخت کاروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More