فاٹا انضمام کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع میں ٹیکس کا نفاذ متوقع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)فاٹا انضمام کے بعد ملاکنڈ ڈویژن کا قبائلی حیثیت ختم، فاٹا بل قومی اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد مالاکنڈڈویژن کے سات اضلاع کی اہم ترین حیثیت ختم ہوگئی، پانچ سال بعد مالاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں ٹیکس اور کسٹم ایکٹ متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اج قومی اسمبلی اور ایوان بالا سے فاٹا بل پاس ہونے کے بعد صوبائی اور وفاقی قبائلی علاقوں کی ممتاز حیثیت ختم ہوگئی، جبکہ ان علاقوں سے مراعات بھی واپس لے لی جائیگی ، اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن (پاٹا) اور فاٹا کے قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا کیساتھ ضم کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے میں نے اور ایم این اے طارق اللہ نے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے مالاکنڈڈویژن کو اگلے پانچ سالوں کیلئے ٹیکس فری زون قرار دیدیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More