اے سی خوازہ خیلہ کی کارروائی، پٹرول پمپ سیل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈی سی سوات کی ھدایت پر سوات کی تمام تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گران فروشوں اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے دوران کارروائی غیر قانونی طور پر چلنے والے پٹرول پمپ کو سیل کردیا جبکہ نرخ نامہ میں درج نرخ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں  3قصائیوں کو بھی بھاری جرمانہ کردیا گیا۔اے سی نے گذشتہ روز بشام روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے النواب فلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا۔ عوامی شکایات پر خوازہ خیلہ بازار میں قصائیوں کی دکانوں پر چھاپے مارکر تین قصائیوں کو گراں فروشی کی پاداش میں بھاری جرمانہ کردیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More