سوات لویہ جرگہ کا قیام ناگزیر ہے، عبدالرحیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) طالبانائزیشن اور فوجی اپریشن سے متاثرہ سوات کے عوام کو مسائیل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ’’سوات لویہ جرگہ‘‘ کا قیام ناگزیر ہے۔ ہمیں ایک ایسے فورم کی ضرورت ہے جو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہواور جسے پورے سوات کے عوام کا اعتماد حاصل ہو۔ اپنے ایک بیان میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سوات کے بنیادی مسائل، محرومیوں اور نا انصافیوں کے خاتمے کے لئے قبل ازیں کسی نے بھی حقیقی معنوں میں آواز بلند نہیں کی البتہ اپنی سیاسی مقاصدحاصل کئے گئے اور خود مالا مال ہوگئے۔ سوات کے عوام کی حقیقی محرومیاں کمی کی بجائے روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ حالیہ خوفناک اور دردناک طالبانائزیشن کی تحریک اور فوجی آپریشن میں جس قدر ضلع سوات کی سیاحت، زراعت، صنعت اور تجارت متاثر ہوئی ہے، وہ ایک تلخ حقیقت ہے لیکن ضلع کی سطح پر حقیقی جرگہ اور مخلص قیادت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے متاثرہ افراد کی شنوائی نہیں ہوئی۔اسٹیٹ اور عوام کے درمیان فاصلوں کو مخصوص طبقہ نے ذریعۂ معاش بنالیا ہے۔ سادہ لوح عوام اور محب وطن افراد پاکستانی اسٹیٹ سے روز بروز متنفر ہوتے چلے جا رہے ہیں جس سے ایک نیا بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔ضلع سوات کے عوام کی حقیقی ترجمانی اور مسائیل کے حل کیلئے یہاں پر ایک حقیقی “سوات لویہ جرگہ” کا قیام ناگزیر ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More